چیئرمین استقلال پارٹی سید منظور گیلانی نے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین استقلال پارٹی اور پاکستان پیپلز موومنٹ کے سیکرٹری جنرل سید منظور گیلانی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے انتخابات میں حصہ لیں گے منظور گیلانی نے کاغذات نامزدگی داخل کرا دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ 70 سال سے حکمران طبقات نے عوام کا استحصال کیا۔ تعلیم، صحت جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ ووٹ ڈالتے وقت بغیر کسی دباؤ اور لالچ بہتر نمائندوں کا انتخاب کریں۔