آبی منصوبے تو دور کی بات شہباز شریف عوام کو صاف پانی فراہم نہ کر سکے: رانا جمیل منج
رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے نامزد قومی امیدوار 136رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ پانچ سال سے عوام کو دھوکہ دینے اور جھوٹ بولنے والوں کا انجام قریب ہے، عوام کی توانائی بحران سے جان چھڑانے کے دعوے کرنے والے اپنے کسی نعرہ کو سچ ثابت نہیں کرسکے، اپنی کمیشن کیلئے صحت، تعلیم اور سفری سہولیات کی فراہمی کی آڑ میں قرضے لیکر قوم کو مزید بوجھ تلے دبا دیا ہے، شہبازشریف آبی منصوبے تو دور کی بات عوام کو پینے کا صاف پانی تک مہیا نہیں کرسکے، ن لیگ اور تحریک انصاف نے لوٹوں، لٹیروں اور بددیانت افراد کو پیسے لیکر ٹکٹ دئیے ہیں، عوام کو چکر دینے والے 25جولائی کوخودگھومتے نظر آئیں گے ،لٹیروں کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔