افنان صادق بٹ نے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی داخل کرا دیئے
لاہور (پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما افنان صادق بٹ نے چودھری عدنان اصغرہنجرا‘ ناصر جالب‘ سلیم مغل، عمردراز چاند‘ راجہ جبار ایڈووکیٹ کے ہمراہ شیخ انوارالحق کی عدالت میں این اے 130 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ افنان صادق بٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں۔ لہٰذا ہم سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے اپیل کرتے ہیں۔ افنان صادق بٹ کو این اے 130 کا ٹکٹ جاری کیاجائے۔