اردن کو 2.5 ارب ڈالر امداد دی جائے گی: اعلامیہ مکہ کانفرنس
مکہ مکرمہ(این این آئی)۔ اجلاس کی صدارت سعودی فرمانرروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی جب کہ اس موقع پر اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم، امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الصباح اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر الشیخ محمد بن راشد نے بھی شرکت کی۔عرب ٹی وی کے مطابق اجلاس میں ہونے والی بات چیت کے دوران اردن میں جاری معاشی اور اقتصادی بحران کے حل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شریک تینوں خلیجی ملکوں نے برادر ملک اردن کو درپیش معاشی اور اقتصادی مسائل کے حل میں ہرممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اردن کو 2,5 ارب ڈالر امداد دی جائے گی ۔