آسام: 2لڑکوں کو زندہ جلانے کا الزام‘ 19 افراد گرفتار
نئی دہلی (سنہوا) آسام میں 2لڑکوں کو زندہ جلانے کے الزام میں بھارتی پولیس نے 19افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ دارالحکومت گوہاٹی سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع کرابی آسام میں سیاحت کیلئے آئے نوجوان لڑکوں کو بچوں کا اغوا کار سمجھ کر ہزاروں افراد ان پر ٹوٹ پڑے اور تشدد کرکے ہلاک کردیا اور جلا دیا گیا۔ پولیس کے کارروائی میں 3افراد کو آج صبح گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 19ہوگئی ہے۔