خوشحالی مائیکرو فنانس بنک اور پی ٹی سی ایل کے مابین شراکت داری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اور پاکستا ن ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ نے پی ٹی سی ایل ملازمین کے لیے فنانس اسکیم شروع کرنے کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے ۔معاہدے پر دستخط جنرل مینیجر، ہیومن ریسورس، پی ٹی سی ایل ، سعدیہ منصور اورصدر خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ، غالب نشتر نے کیے ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میںخوشحالی مائیکروفنانس بینک کے تمام ڈیپارٹمنٹ ہیڈز اور پی ٹی سی ایل کی سینئر مینجمنٹ کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔ خوشحالی مائیکروفنانس بینک نے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کو مختلف مالیاتی خدمات پیش کی ہیں۔جن میں ہونڈا پاکستان کے ذریعہ موٹر سائیکل کی خرید، تنخواہ پر قرض، ہیلتھ انشورنس ، ڈیپازٹ سائیڈ پراڈکٹ اور گھر بنانے کے لیے قرض شامل ہیں۔