صنعتی کاروباری فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے : اکرم راجپوت
حیدرآباد (نمائندہ نوائے وقت)حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر محمد اکرام راجپوت نے افطار ڈنر کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صنعتی اور کاروباری فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے ، حیدرآباد سائٹ میں بنیا دی سہولیات کی فراہمی کے لئے MDسائٹ سے بات کریں گے ، کاروباری لحاظ سے حیدرآباد میں امن و امان تسلی بخش ہے ۔ ونگ کمانڈر (ریٹائرڈ) کیو محمد حاکم کی طرف سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے سابق صدر گوہراﷲ ، نومنتخب سینئر نائب صدر محمدعارف ، نومنتخب نائب صدر اقبال حسین بیگ ، چیئر مین سائٹ ایسو سی ایشن سیٹھ سامن مل دیونانی، پہلاج رائے ،سلیم عمر میمن ، ذو الفقار یوسفانی ، جاوید جونیجو ، پروفیسر ادریس ، کمشنر انکم ٹیکس فاروق اعظم میمن ،مسعود بیگ، نجم الدین ، ظہیر الدین، ضیا ء الدین ، سمیت صنعتکاروں و تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔