شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کر لئے
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل کی مزید سماعت 6 اگست تک کیلئے ملتوی کر دی۔ شاہ رخ جتوئی نے وکیل کے توسط سے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ بدنیتی پر درج کیا گیا ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس شہادت نہیں۔ شاہ رخ جتوئی کی جانب سے لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کر لئے ہیں۔ دیگر ملزمان کی جانب سے محمود عالم رضوی اور محمود قریشی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
شاہ رخ جتوئی/ کیس