عمران، اہلیہ کیساتھ مدینہ المنورہ پہنچ گئے
مدینہ (نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے مدینہ المنورہ پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر پی ٹی آئی کے آرگنائزر میڈل ایسٹ ذوالقرنین علی خان اور دیگر نے انکا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے وہ اپنی رہائش گاہ ہلٹن ہوٹل پہنچ گئے۔ عمران خان آج ستائیسویں شب روضہ رسولؐ پر حاضری دینگے۔