ملی مسلم لیگ 50 قومی، 150 صوبائی اسمبلی کے امیدوار میدان میں لے آئی
لاہور (عدنان فاروق) ملی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کی 50 اور صوبائی اسمبلیوں کے 150سے زائد حلقوں میں امیدوار میدان میںلے آئی، تمام امیدوار اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ٹکٹوں کی حتمی تقسیم کا فیصلہ اللہ اکبر تحریک کا پارلیمانی بورڈ کر ے گا جس میں تحریک اللہ اکبر کے صدر ڈاکٹر احسان باری، ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، محمد یعقوب شیخ، حافظ خالد ولید اور انجینئر محمد حارث شامل ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سے مسلم لیگ نے میں چار قومی اور سولہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
ملی مسلم لیگ/ امیدوار