اکبر ایس بابر کو معلومات دینے کیخلاف عمران کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں ای سی پی کی جانب سے اکبر ایس بابر کو معلومات دینے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی عدالت میں درخواست گزار نے اپنے دلائل میں موقف اختیا ر کیا کہ الیکشن کمیشن کو ڈیٹا فراہم کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں اکبر ایس بابر ہماری جماعت کے ممبر نہیں ای سی پی کو انہیں یہ ڈیٹا فراہم نہیں کرنا چاہیئے الیکشن کمیشن کو 88فیصد دستاویزات جمع کراچکے ہیں، مزید بھی جلد دیں گے پتہ نہیں الیکشن کمیشن ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیوں کررہا ہے بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک خاتون نے ہماری جماعت چھوڑ کر اپنی جماعت بنا لی ہے الیکشن کمیشن نے پھر بھی اس خاتون کو ہمارا ممبر قرار دیا ہے اکبر ایس بابر کے کونسل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کوئی ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیااکبر ایس بابر اب بھی پی ٹی آئی کے رکن ہیںالیکشن کمیشن میں جو بھی دستاویزات کرائی وہ تمام پی ٹی آئی کی اپنی ہیں اپنی طرف سے کوئی بھی دستاویز نہیں دی، انہی کی دستاویزات پر انحصار کیا ہے عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
فیصلہ محفوظ