موٹروے پولیس کا زیادہ کرایہ موصول کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا
کراچی( نوائے وقت رپورٹ)آئی جی نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس اور سندھ حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے مسافروں سے زیادہ کرایہ موصول کرنے والوں کے خلاف موٹروے پولیس نے ایکشن شروع کر دیا سپر ھائی وے ٹول پلازہ پر مسافروں سے زیادہ کرایہ موصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو موقعے پر 60 سے زائد چالان کئے گئے ہیں اور پبلک کو کرایہ واپس کیا گیا ہے ترجمان موٹروے پولیس ڈی آئی جی نیشنل ھاوی وے و موٹروے پولیس ، ڈی آئی جی پولیس ٹریفک سندھ ، ڈپٹی کمشنر و ایس ایس پی ملیر پر مشتمل ھے نیشنل ھاوی وے و موٹروے پولیس نے بروز پیر دن 12 بجے سے سپرھائی وے اور موٹروے ٹول پلازہ پر موٹروے پولیس کے سی پی او گل خان اور ایڈمن آفیسر موٹر وے پولیسں عدنان شاہ پر مشتمل ٹیم نے مسافروں سے عیدالفطر کے موقعے پر پبلک سے زیادہ کرایہ موصول کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو موقعے پر چالان کرکے جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے اور ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مسافروں سے موصول کیا گیا زیادہ کرایہ مسافروں کو واپس کیا گیا ترجمان موٹروے پولیس سندھ عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے مسافروں سے زیادہ کرایہ موصول کرنے والی کمیٹی پیر 11 جون دوپہروں 12 بجے موٹروے کراچی ٹول پلازہ پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی جا رہی ھے ترجمان موٹروے پولیس جب کے کل منگل 12 جون کو سپر ھائی وے ایبٹ لیبارٹری 13 جون یوسف گوٹھ جب کے 14 جون دوپہر 12 بجے سے سپرھائی وے کراچی ٹول پلازہ پر پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی جائے گی ۔