بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر ٹریفک کانسٹیبل کو نگراں وزیراعلیٰ کی شاباش،نقد انعام دیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن نے ٹریفک پولیس سیکشن کے کانسٹیبل وزیر حسین کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباشی دی وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ وہ وزیر حسین کو ایمانداری سے ڈیوٹی کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر حسین کو وزیر اعلیٰ ہائوس بلا کر شاباشی دی اور کیش پرائز دیا۔