ریکٹ اینڈ بینکیزر نے فیکٹری کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ڈیٹول، مورٹین، ہارپک اور ویٹ بنانے والے ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان نے ملک میں بجلی کی پیدا وار کو مد نظر رکھتے ہوئے ماڑی پور کراچی میں قائم اپنی فیکٹری کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ بہترکاروباری حکمت عملی پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان توانائی کے موثر پیداوار کے عمل کو قابل عمل بنانے کے لیے پروڈکشن پروسیس پر 24ملین روپے کی سرمایہ کاری کررہاہے تاکہ سائٹ پر قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری سے فضلے کی سطح کو کم سے کم کیاجاسکے، کمپنی کا فیکٹری کو سولرانرجی پر منتقل کرنے کا مقصد مستقبل میں اپنے برانڈکے پیدواری اخراجات کو کم کرناہے۔ اعلان کردہ سرمایہ کاری کا بڑا حصہ توانائی کے 50فیصد بوجھ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے استعمال میں لایا جائے گا، جس کا آغاز جو ن 2018سے کردیا جائے گا، جس کا مقصد شمسی توانائی کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنا ہے، جس سے کاربن کی پیدوار اور ((350,000کلو گرام گرین ہاوس گیس کے اخراجات میں کمی ہوگی واقع ہوگی، جو کہ سالانہ 15ہزار درخت لگانے کے مترادف ہے۔اس موقع پر ریکٹ اینڈ بینکیزر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فہد اشرف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور اسے پائیدار بنانے میں ریکٹ اینڈ بینکیز رپاکستان اپنا کردار ادا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔