پنجاب کی نگراں کابینہ میں انجم نثار کی شمولیت پر یو بی جی کے رہنمائوں کی مبارکباد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) نے لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر انجم نثار کی نگراں پنجاب کابینہ میں بطور وزیر شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، مرکزی ترجمان گلزار فیروز، سیکریٹری جنرل اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل، سندھ ریجن کے چیئرمین خالد تواب اور نور احمد خان نے اپنے ایک بیان میں تاجر رہنما انجم نثار کو نگراں حکومت پنجاب میں بطور وزیر شامل کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد انجم نثار بزنس کمیونٹی کی خدمت کریں گے۔