تجارتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچنا تشویشاک ہے ‘شفیق اے نقی
لاہور ( این این آئی) تاجر رہنما ڈاکٹر شفیق اے نقی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجودہ درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ کا رجحان بدستور جاری ہے اور تجارتی خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا تشویشناک امر ہے ،مسلسل اضافے سے تجارتی خسارہ 34 ارب ڈالر ہوگیا جبکہ برآمدات 21 ارب 32 کروڑ ڈالر پر آگئیں،برآمدات میں اضافہ سے ہی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین میاں شہریار علی ،حافظ ایم عمران حمید وائس چیئرمین کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شفیق اے نقی نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات اور خصوصی مراعات ازحد ضروری ہے برآمدات میں اضافہ سے ہی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی انہوں نے کہا کہبڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے برآمدات میں اضافہ کیلئے سستی توانائی کی فراہمی ناگزیر ہے کیونکہ خطے کے دیگر ممالک میں گیس اور بجلی کے نرخ پاکستان کے مقابلے میں پچاس فی صدتک کم ہیں اس کے علاوہ وہاں کم اجرتوں پر دستیاب افرادی قوت کے باعث ان ممالک کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوگا اس لیے گیس اور بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔