رضوان بھائی میموریل امن کپ فلڈ لائٹ یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی رضوان بھائی میموریل امن کپ فلڈ لائٹ یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ بھٹو الیون نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم اشرف میموریل کو3-1 گول سے شکست دی۔میچ کے پندرہویں منٹ میں بھٹو الیون شہریار اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔ وقفہ کے دوران دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی ڈی ایم سی ملیر کے چیئرمین جان محمد بلوچ سے کرایا گیا جن کے ہمراہ یوسی چیئرمین محمد اختر بلوچ، مراد جان، علی اقبال، رزاق بلوچ، جاوید ایورگرین، ابراہیم آسکانی، آصف صادق، عدنان بروہی و دیگر موجود تھے۔ وقفہ کے بعد کھیل کا آغاز بھٹو الیون کے حق میں ہوا جب اسماعیل نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرلی ۔ اشرف میموریل کے قدیر نے مقابلہ2-1کردیا۔ بھٹو الیون نے ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کھیل کے بائیسویں منٹ میں تیسرا گول کرکے مقابلہ3-1کردیا ۔