کراچی جمخانہ رمضان کر کٹ فیسٹول عمر سی سی فائنل میں پہنچ گئی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) 33ویں کراچی جمخانہ رمضان کر کٹ فیسٹول کے پہلے سیمی فائنل میں عمر سی سی نے کراچی جمخانہ کو 63رنز سے شکست دی۔ ٹورنا منٹ کا دوسرا سیمی فائنل آغا اسٹیل ااور قاسمی سی سی کے درمیان کھیلا جائیگا۔کراچی جمخانہ گرائونڈ پر عمر سی سی نیچھ وکٹوں کے نقصان پر238 ر نز بنائے۔عثمان خان63،دانش عزیز54،احسن علی54 اور رمیض راجہ نے 25رنز بنائے۔رافع صفدر نے تین،فرحان عارف نے دو حیدر علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ کراچی جمخانہ سات وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بناسکی۔تیمور سلطان75،اشرف علی33،بلال منیر29اور خرم منظور نے26رنز اسکورکئے۔ بلال آصف نے چار،محمد اصغر،لعل کمار،سعد نسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مہمانِ خصوصی سابق ٹیسٹ پلیئر سلیم یوسف نے عمر سی سی کے عثمان خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔