آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے، غیرملکی فلموں، ڈراموں، شادی بیاہ کے اخراجات پر ٹیکس لگائے جائیں گے.
اگلے مالی سال میں انکم ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ اس کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. سیلز ٹیکس کی شرح سولہ فیصد سے بڑھا کرسترہ فیصد کردی گئی ہے، کم ازکم ٹیکس کی شرح صفراعشاریہ پانچ سے بڑھا کر ایک فیصد کردی گئی ہے.
زرعی شعبہ انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا۔ غیرملکی فلموں پر دس لاکھ اورایک قسط والے غیرملکی ڈرامے پر ایک لاکھ روپے ٹیکس عائد کرنیکی تجویز ہے، جبکہ شادی بیاہ کی تقریبات پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے.
سگریٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیاگیا ہے، سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے سلیب تین سے دو فیصد کردی گئی ہے، چھالیہ اور پان کے پتے پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے،وزیرخزانہ کے مطابق سیلزٹیکس کیلئے الیکٹرانک نگرانی کا نظام متعارف کرایا جائے گا.