کراچی(این این آئی/ نوائے وقت نیوز) مشیر داخلہ عبدالرحمن ملک نے کہا ہے کہ شریف برادران نے دبئی میں کیا سازشیں کیں، منظر عام پر لاﺅں گا، شریف برادران کے خلاف 32 ملین روپے کرپشن کی تحقیقات ہورہی ہے، ملک ریاض بزنس مین ہےں، جن کے ساتھ سب کی دوستی ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں مشیر داخلہ نے کہا کہ ڈگڈگی بجانے والے اچھی طرح پریکٹس کرلیں، پھر بتاﺅں گا کہ کون بجائے گا اور کون ناچے گا۔ شہباز چور مچائے شور والی باتیں کررہے ہیں۔ وہ خود سپر ڈاکو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے انہیں پہلے سے ہدف بنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے انہیں بغیر کسی ایف آئی آر کے سوا سال جیل بھی کاٹنی پڑی۔ رحمان ملک نے کہاکہ پوری دنیا کے علم میں ہے ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگ لگانے والا کون ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہبازشریف مینار پاکستان پر تماشا لگانے میں مصروف ہیں۔ شہبازشریف بھی تو پنجاب کی عوام کو نچا رہے ہیں۔ 10 بچوں کے جلنے کا حساب دیں۔ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کیوں نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے بہت سی پارٹیوں میں چھلانگیں لگائیں اور اپنوں کے پیٹ میں چھرے گھونپتے رہے۔ پنجاب میں ظلم کا بازار گرم ہے۔ دبئی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اتحادی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024