لاہور (اپنے نمائندے سے) وزیر تعلیم و خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں بیروزگار نوجوانوں کو 20 ہزار ییلو کیب فراہم کی جائیں گی۔ پبلک سیکٹر میں 50 ہزار گریجوایٹس کو 10 ہزار مہینے پر انٹرن شپ فراہم کرنے کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نوازشریف وزیراعظم منتخب ہونے کے ایک سال کے اندر لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کردینگے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءو رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ ملک کا نوجوان طبقہ نوازشریف اور شہبازشریف کے ساتھ ملکر ملک میں انقلاب برپا کردیگا۔
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024