لاہور (اپنے نمائندے سے) ایل ڈی اے کے حکام بیسیوں غیر قانونی رہائشی سکیموں کے بااثر مالکان کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر سکے صرف ڈنگ پورا کرنے کیلئے چند ایک چھوٹی چھوٹی غیر معروف رہائشی سکیموں کو بلیک لسٹ کرکے کارروائی ڈال رہے ہیں سینکڑوں عوامی شکایات والی اور سیاسی اثر ورسوخ والی ہاوسنگ سکیمیں ہزاروں افراد کے اربوں روپے ڈکار گئی ہیں اور ایل ڈی اے سمیت پنجاب حکومت کی شرائط سمیت قواعد و ضوابط کی بھی کھلی کھلی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔متاثرہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر رہائشی سکیموں کو بھی ایل ڈی اے کے قوانین کا پابند بنایا جائے اور ہزاروں متاثرہ شہریوں جن کے اربوں روپے ڈکار لئے گئے ہیں اور ان کو پلاٹوں تک کی نشاندہی نہیں بتائی جا رہی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38