مستونگ + کوئٹہ (بیورو رپورٹ + بی بی سی اردو + نیوز ایجنسیاں) مستونگ میں بس کے قریب بم دھماکے سے 6 مسافر جاںبحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے ایران جانے والے زائرین کی ایک بس دھماکہ ہونے سے چند لمحے قبل گذری تھی تاہم کوئٹہ سے نوشکی جانے والی مسافر بس د ھماکے کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاںبحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں شدید زخمی ہونے والوں کو بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ نیٹ نیوز کے مطابق مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں سڑک کے کنارے رکھا گیا دھماکہ خیز مواد زوردار دھماکے سے پھٹا جبکہ وہاں سے گزرنے والے ایک عینی شاہد ڈاکٹر مشتاق نے بتایا کہ بظاہر لگتا ہے کہ دھماکہ سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل کے ذریعے کیا گیا جس میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے بس تقریباً مکمل تباہ ہو گئی۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نواب محمد اسلم رئیسانی نے مسافر بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی ظالمانہ اور بہیمانہ کارروائی قرار دیا ہے، وزیر اعلیٰ نے بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38