اسلام آباد (ثناءنیوز + نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ارکان پارلیمنٹ، سول و فوج کے افسران اور ججز کو رہائشی و کمرشل پلاٹس دینے پر پابندی کی سفارش کر دی۔ کمیٹی نے صوابدیدی و سیکرٹ فنڈز کے آڈٹ کی سفارش بھی کی ہے۔ فنانس بل 2012-13ءاور وفاقی بجٹ کے بارے میں کمیٹی نے سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سفارشات کی ایوان بالا سے منظوری کے بعد انہیں قومی اسمبلی کو بھجوایا جائے گا۔ خزانہ کمیٹی نے بجٹ کے بارے میں 60 سے زائد سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ میگا منصوبے چشمہ رائٹ لفٹ کینال کی تعمیر کے لئے وفاق اور صوبہ خیبر پی کے کی جانب سے 3، 3 ارب روپے دینے، صوبہ خیبر پی کے کے لئے وزیراعظم کے اقتصادی پیکج میں دو سال کی توسیع، کفایت شعاری، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، عالمی قرضوں اور معاشی معاہدوں سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرنا سفارشات میں شامل ہے۔ کمیٹی نے خیر پی کے کے آبپاشی و بجلی کے منصوبوں کے لئے وفاق کی جانب سے فنڈز میں اضافے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ مزید برآں جوائنٹ سیکرٹری پٹرولیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی اور تاپی گیس پائپ لائن اب 2017ءتک مکمل ہو گی جبکہ بنگلہ دیش نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں شمولیت کے لئے دلچسپی ظاہر کر دی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024