حکمرانوں نے بجلی‘ گیس کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب نازل کیا‘ ان سے چھٹکارے کے سوا چارہ نہیں: نوازشریف
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف سے مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے سیکرٹری جنرل شیخ قیصر احمد نے ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات کی اور ان سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے شیخ قیصر کو ہدایت کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو باور کرایا جائے کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، امن و امان تباہ کردیا ہے، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا قوم پر عذاب نازل کیا ہے، اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا کہ ان سے چھٹکارا حاصل کیا جائے، بیرون ملک پاکستانیوں کو بتایا جائے کہ مسلم لیگ (ن) کو اللہ نے اگر موقع دیا تو وہ پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرے گی۔