میمو حقیقت اورحسین حقانی اسکا خالق،یہ انکشاف میمو کمیشن کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جسے سپریم کورٹ نے عام کرنے کا حکم دے دیا ہے
بطور سفیر حسین حقانی نے پاکستان سے وفاداری نہیں کی
وہ پاکستان چھوڑ کر امریکا میں رہ رہے ہیں
یہاں نہ انکی کوئی جائیداد ہے نہ بینک بیلنس
وہ امریکا کی مدد سے ایک نئی سیکیورٹی ایجنسی بنا کر اسکے سربراہ بننا چاہتے تھے
یہ انکشاف سامنے آئے ہیں میمو کمیشن کی رپورٹ میں جسے سپریم کورٹ نے عام کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم نو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں پیش کردہ میمو کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی نےنیوکلیئر اثاثوں اور حساس اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی آئین اور قانون کی خلاف ورزی بھی کی ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دئیے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پر دو رائے نہیں ہو سکتیں لیکن پاکستان کے سفیر کیلئے یہ مناسب نہیں کہ وہ غیر ملک کو اس طرح کی پیشکش کرے۔ سپریم کورٹ نے رپورٹ کو عام کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام فریقین کو رپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے جبکہ آئندہ سماعت پر سابق پاکستانی سفیر کو بھی طلب کرلیا ہے۔