وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سےبلغاریہ کی سفیر کی ملاقات,تعلیم اور ثقافت کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر زور
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے بلغاریہ کی پاکستان میں نومنتخب سفیر ارینا گانشیوا نےاسلام آباد میں ملاقات کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں ان تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر ارینا گانشیوا نے دونوں ممالک کے مابین روابط اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔تعلیم اور ثقافت کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا ۔