جن لوگوں نے ویکسین لگوائی وہی سیاحتی مقامات پر جا سکیں گے،عید کی چھٹیوں میں اس پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا،کوویڈ سے بچاﺅ کےلئے ویکسین انتہائی ضروری ہے، ملک میں ویکسین کی کمی نہیں، ویکسین کا بڑا ذخیرہ ملک میں موجود ہے، پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہگزشتہ روز چار لاکھ ویکسین ڈوز لگائی گئیں، آئندہ دنوں میں مزید 60لاکھ ویکسین پاکستان آئیں گے، ویکسین کی کمی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہیں، ویکسین لگوانے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے کورونا وباءسے بچا جا سکتا ہے،کورونا وباءکی اس لہر سے بھی کامیابی سے نکل آئیں گے، موجودہ صورتحال میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، کورونا وباءمیں اضافے کو روکنے کےلئے ایس او پیز اور جاری کردہ پابندیوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا،اس کےلئے موجودہ تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے، پاک فوج سے بھی مدد لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباءسے بچاﺅ کےلئے ویکسین لگوائیں اور ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہن کر جائیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024