کشمیری عوام مسلم لیگ ن کی محب وطن قیادت کو ترجیح دینگے : چوہدری ریاض
گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے کہا ہے کہ کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی کشمیری عوام مسلم لیگ ن کی محب وطن قیادت کو ترجیح دیں گے موجودہ حکومت نے کشمیر کاز کو جو نقصان پہنچایا ہے اس کا خمیازہ اسے کشمیر کے الیکشن میں بھگتنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف جب بھی برسراقتدار آئے انہوں نے کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی اور کشمیر کاز پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا کشمیری عوام میاں نوازشریف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں میاں نوازشریف نے ہمیشہ عالمی سطح پر کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کیا اور کشمیری عوام کی ترجمان کی انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جانتے ہیں کہ میاں نوازشریف جیسی محب وطن اور دلیر قیادت ہی کشمیری عوام کو ان کے حقوق دلا سکتی ہے کشمیر کے الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی بھرپور کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ۔