واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارکورونا سے بچنے کیلئے پہلی بارماسک پہن کر عوام کے سامنے آگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز واشنگٹن میں میری لینڈ کے ملٹری اسپتال میں زیر علاج فوجیوں اور فرنٹ لائن طبی عملے سے ملاقاتیں کیں۔فوجی اسپتال کے دورے کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ سیاہ ماسک پہنے نظر آئے جب کہ ماضی میں وہ ماسک پہننے سے مسلسل انکار کرتے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے اب یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے جہاں ضروری ہوا وہ ماسک پہنیں گے۔ صدر ٹرمپ نے گہرے نیلے رنگ کا ماسک پہن رکھا تھا جس پر امریکی صدارتی مہر کا لوگو تھا۔
ٹرمپ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ کسی اسپتال میں ہوتے ہیں، خاص طور پر اسے مخصوص ماحول مخصوص وقت اور جگہوں پر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ ماضی میں صدر ٹرمپ سیاسی ریلیوں، میڈیا بریفنگز اور دیگر مقامات پر ہمیشہ ماسک پہننے سے گریز کرتے رہے ہیں یہاں تک کہ وائٹ ہاؤس کے عملے میں اس وائرس کی تصدیق کے بعد بھی وہ اپنی ضد پر قائم رہے۔
اپریل میں وائٹ ہاؤس میں کوروناٹاسک فورس کے متعلق دی جانے والی بریفنگ میں امریکی صدر کو مشورہ دیا گیا کہ بہت سارے وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں آپ ماسک استعمال کریں۔ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں نہیں پہنوں گا، میں ٹھیک ہوں۔صدرٹرمپ جو نومبر میں ہونے والے انتخابات میں حصہ بھی لے رہے ہیں ،معیشت کی بہتری کیلیے مارکیٹس کھولنے پر دباؤ ڈالا اگرچہ امریکہ اس وقت کورونا سے متاثر ہ ممالک میں سرفہرست ہے ۔
صدر ڑمپ نے مئی میں ماسک پہننے پر اپنے سیاسی حریف جو بائیڈن کا مذاق بھی اڑایا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا میں کورونا سے 33 لاکھ 55 ہزارسے زائدافراد متاثر ہیں ۔ جبکہ اموات کی مجموعی تعداد1لاکھ 37 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38