لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہورکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں رات گئے بارش اور آندھی سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب بغیر سکیورٹی شہر کی سڑکوں پر نکل آئے۔وزیراعلی ٰ پنجاب نے اچانک دورہ کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں واسا کی جانب سے کیے ایمرجنسی انتظامات کا مشاہدہ کیا ۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے جیل روڈ ،گلبرگ، کینال روڈ، مال روڈ ،لارنس روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔ وزیراعلی کا پانی کی نکاسی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا تاہم بعض مقامات پر پانی کھڑا دیکھ کر برہم بھی ہوئے ۔ وزیراعلی نے نکاسی آب کے لیے موقع پر ہی واسا اورانتظامی افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات دیں۔
وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کے لئے اس بار مون سون سیزن میں سب سے بہتر انتظامات کیے ہیں، میں اگر فیلڈ میں ہوں تو متعلقہ افسران کو بھی گھروں میں آرام کرنے کی بجائے کام کرتے نظر آ نا چاہیئے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ ایسے وزٹ سے حقیقی معنوں میں اصل صورت حال کا علم ہوتا ہے ۔ لاہورکےشہریوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38