اپوزیشن نااہل حکومت سے عوام کو چھٹکارا دلوا کر رہے گی:رانا مشہود
کراچی (نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک کوامن کا گہوارہ بنایا پھر دہشت گردی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے ملک میں مافیا کی حکومت قائم کردی گئی ہے۔ 2018کے الیکشن مینڈیٹ چرایا نہ جاتا تو ملک کا یہ حال نہیں ہوتا۔ اپوزیشن نااہل حکومت سے عوام کو چھٹکارا دلوا کر رہے گی۔اپوزیشن آل پارٹیز کانفرنس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی،2018کے الیکشن شفاف ہوتے تو ایسا حال ملک کا نہ ہوتا نااہل حکومت نے چینی اسکینڈل کے مرکزی کردارجہانگیر ترین کو ملک سے جانے دیا۔ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینادوبھر کر دیا ہے ریلوے میں ریکارڈ حادثات پر کسی وزیر نے استعفی نہیں دیا۔ جب تک ووٹ کو عزت نہیں دی جائے گی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ وہ کراچی پریس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سنیئرنائب صدر علی اکبر گجر کراچی کے جنرل سیکر یٹری ناصرالدین محمود رانا ‘احسان ،غلام مصطفے ایڈوکیٹ،لیبرونگ کے صوبائی صدر منور رضاسمیت دیگر رہنما موجود تھے۔ رانا مشہود نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 2018کے الیکشن مینڈیٹ چرایا نہ جاتا تو ملک کا یہ حال نہیں ہوتا نوازشریف نے ملک میں امن قائم کیا تھا دہشت گردی نے پھر سر اٹھانا شروع کر دیا ہے ملک میں معافیا کی حکومت قائم کردی گی رانا مشہود نے کہا کہ ہم جب کہتے ہیں جب ووٹ کو عزت نہیں دی جاتی ملک ترقی نہیں کرتا نواشریف کا نام پانامہ میں نہیں العزیزیہ میں کوئی کرپشن کا الزم نہیں ہے ارشد ملک جج سے زبردستی سزا دلوائی گی چینی اسکینڈل کے مرکزی کردارجہانگیر ترین کو ملک سے بھگا دیا جو چینی 55,روپے فروخت ہوتی تھی وہ90روپے میں فروخت ہورہی ہے رانا مشہود کا کہناتھاکہ نیا پاکستان لوگوں کی زندگیوں کو کھٹن کر دیا ہے لوگ پرانے پاکستان کو یاد کررہیں۔رانا مشہود نے کہا کہ کراچی میں سیاست کرنا بہت مشکل کام ہے۔یہاں سیاست کرنے کیلئے جانوں کی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔2018 میں عوامی مینڈیٹ کا احترام کیاجاتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔انہوں نے کہا نوازشریف نے کراچی کو امن کو گہوارہ بنایا ہے۔کراچی میں پھر سے دہشت گرد سر اٹھارہے ہیں۔کراچی میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کردیاگیا۔دوائی کا کاروبارکرنے والی ایک حکمراں جماعت کی شخصیت نے دوائیاں لوگوں کی دسترس سے دورکردی ہیں۔اب لوگ پرانے پاکستان کو یاد کررہے ہیں۔قبل ازیں سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ کراچی کے عوام پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب ڈالا گیا ہے، لوڈ شیڈنگ کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کی جدو جہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر آنا تو دور کی بات 2 ارب ڈالر کا عمران خان نے نقصان کر دیا ہے، آٹا چوری، چینی چوری، ادویات چوری، سب کے ذمے دار عمران خان ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ اس وقت ساری اپوزیشن اکٹھی ہے، جو آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ فیصلہ کرے گی، اپوزیشن نااہل حکومت سے عوام کو چھٹکارا دلوا کر رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے اس وقت تباہ حالی کا شکار ہیں، بھارت کو سلامتی کونسل کا ممبر بنا دیا گیا ہے، پاکستانیوں کو تنہا کر دو لیکن عمران خان کی حکومت رہے۔رانا مشہود نے کہا کہ ملک میں اس وقت نظام تباہ حالی کا شکار ہے، پاکستان میں ایک سازش کے تحت عمران خان کو اقتدار میں لایا گیا ہے۔