سانحہ بلدیہ کیس‘ ملزم رحمان بھولا‘ زبیر چریا و دیگر پیش
کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی ایم کیو ایم سابق سیکٹر انچارج بلدیہ ٹاون رحمان بھولا ،زبیر چریا و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے۔ملزم زبیر چریا کے وکیل کی جانب سے کیس میں حتمی دلائل جاری عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی کیس میں ملزمان کے وکلا کی جانب سے حتمی دلائل دئیے جارہے ہیں سانحہ بلدیہ میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔