اجمل وزیر ڈرامہ سے بنی گالہ کے سلطان اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے ،پلوشہ خان
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ اجمل وزیر ڈرامہ سے بنی گالہ کے سلطان اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے کیونکہ عمران خان کے وزیر نے ادویات کی قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا کو بھی صرف وزارت سے ہٹا کر گونگلووں سے مٹی جھاڑی گئی تھی۔ گندم اور چینی کا بحران پیدا کرکے لوٹ مار کرنے والے تاحال عمران خان کی کابینہ میں ہیں۔ اجمل وزیر تو بیچاراچھوٹا سا غلام ہے۔ کرپشن کا اصل منبہ بنی گالہ کے پہاڑپر قائم سیسلین مافیا کی طرز پر بنایا ہوا محل ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ممبر اسمبلی عظمیٰ کاردار کی آڈیو گفتگو بھی بنی گالہ کی کرپشن کی نشاندہی کرتی ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ کے پی ٹی میں علی زیدی کی کرپشن کے قصے عام ہیں مگر وہ کیونکہ بنی گالہ کا کماپوت ہے اس لئے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ ملتان سے پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی نے بھی شاہ محمود قریشی کی کرپشن کو بے نقاب کیا مگر شاہ محمود قریشی کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ہے؟ پلوشہ خان نے کہا کہ نیا پاکستان ہا?سنگ اسکیم میگا کرپشن اسکینڈل ہے جس کی آڑ میں عمران خان قوم کی خون پسینے کی کمائی کے 31ارب دئیے جا رہے ہیں جو قومی خزانے پر سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر وزارت یہاں تک کہ نیب میں بھی اپنے معاونین رکھے ہیں جن کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل کی نیلامی کے پیچھے بھی اصل کردار علیمہ خان کا ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ اجمل وزیر کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ انہیں عہدے سے ہٹانے کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے کیونکہ عمران خان وزیراعلیٰ کے پی، وزیراعلی پنجاب اور اپنی پارٹی کے وزرائکے پیچھے چھپ کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔پی پی پی پی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی خورشید شاہ کو بنا جرم کے تاحال قید میں رکھنے کی مذمت کر تی ہے ، بیان میں انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، نیب خورشید شاہ کے خلاف کوئی جرم ثابت کر سکا نہ ہی نیب کے پاس کوئی شواہد ہیں، نیب اپنی ناکامی کے باعث تاریخ پر تاریخ رہی ہے، نیب سینیئر سیاستدان کی تضحیک کرنا بند کرے، شواہد کی عدم فراہمی کے بعد ضمانت خورشید شاہ کا بنیادی اور قانونی حق ہے، خورشید شاہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انکی پارلیمان کی بالادستی اور جمہوریت کی بقا کے لئے بے مثال قربانیاں ہیں، سلیکٹیڈ حکومت نے اقتدار میں لائے جانے کے بعد مخالف سیاستدانوں کے خلاف انتقامی کارروایوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے، نااہل حکومت کی آدھی کابینہ نیب زدہ ہے، آٹا چینی بحران رپورٹ کے باوجود نیب کی جانب سے خاموشی سے تماشا دیکھا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی یکطرفہ احتساب کی مذمت کرتی ہے،