حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر والی بال میچ کھیلنے پر پانچ افراد گرفتار، تین فرار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے کروناوائرس سے بچاؤکیلئے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی اطلاع پر تھانہ مندرہ کے علاقے موہڑہ ملکاں میں فلڈ لائٹ والی بال میچ کھیلنے پر پانچ افراد گرفتار کرلئے تین فرار ہوگئے پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان میں حمزہ مسعود،محمد عاطف،محمد عادل،ثقلین اورآصف اشتیاق شامل ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے والے ملزمان محمد قاسم،عبدالقادر،چوہدری صدیق اور جمع افراد اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگئے جبکہ ائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقرر اوقات کے بعددکانیں کھولنے پر3افراد محمد ثاقب،محمد فاروق اورمحمد عدنان کو گرفتار کرلیا ۔