Waqt News
Monday | January 25, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • گلوکار ابرار الحق نے نیا گانا "سن لے تو " ریلیز کر دیا
  • سعودی عرب ، انٹکلچول رائٹس کی خلاف ورزی پر 77 ویب سائٹس بند
  • سینیٹ الیکشنز کیس 'سندھ حکومت کی صدارتی ریفرنس کی مخالفت
  • بھارت سیوریج لائن میں پھینکی گئی نوزئیدہ بچی خوش قسمتی سے بچ گئی
  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی 43 سال پرانی کار شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

اتوار ‘ 20؍ذیقعد 1441 ھ‘ 12؍جولائی 2020ء

Jul 12, 2020 7:09 AM, July 12, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اتوار ‘ 20؍ذیقعد 1441 ھ‘ 12؍جولائی 2020ء

یغور مسلمانوں سے ناروا سلوک‘ امریکہ نے چین کے 14 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندی لگا دی

خدا خیر کرے آج کل امریکہ کو چین کے صوبہ سنکیانگ میں آباد یغور مسلمانوں کی یاد کچھ زیادہ ہی ستانے لگی ہے۔ اس کے دل میں رہ رہ کر ان کی محبت کا قلزم ٹھاٹھیں مارنے لگا ہے۔ ویسے ہی جیسے آج سے 35 سال قبل افغانستان کے مسلمانوں کی محبت کا سمندر ان کے دل میں موجزن تھا۔ اسی محبت کا انجام آج تک افغان مسلمان بھگت رہے ہیں۔ غالب نے درست کہا تھا…؎

یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے

ہوئے تم دوست جسکے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو

امریکہ : ایک تہائی سیاہ فام فوجیوں کو نسلی امتیاز کا سامنا ، ٹرمپ دور میں اضافہ ہوا : رپورٹ

اگر امریکہ واقعی مسلمانوں کا خیرخواہ ہے یا انسانی حقوق کا پاسدار ہے‘ اس کے دل میں انسانیت کی ہمدردی کوٹ کوٹ کر بھری ہے تو اسے فلسطینی مسلمانوں کی اسرائیل ‘کشمیری مسلمانوں کی بھارت اور روہنگیا مسلمانوں کی میانمار کی حکومت کے ہاتھوں تباہی اور بربادی کیوں نظر نہیں آرہی۔ وہاں تو یغور مسلمانوں کی حالت سے بھی زیادہ بدتر حالات ہیں۔ یہ دوہرا معیار کیوں۔ مزہ تو تب ہے جب امریکہ بھارت‘ اسرائیل اور میانمار پر بھی ایسی ہی پابندیاں لگائے۔ ان کی لگام بھی کھینچے۔ اس طرح اس کی انصاف پسندی کا ڈنکا پوری دنیا میں بجے گا ورنہ صرف چین کے خلاف اس کی بیان بازی اور پابندیاں بے معنی ثابت ہونگی۔ مسلمان پہلے ہی افغانستان سے لے کر شام تک امریکی پالیسیوں کے وبال میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بہتر ہے مسلم امہ ازخود اس معاملے میں کوئی درمیانی راہ نکالے۔

کورونا علامات کے حوالے سے ایک اور حیران کن تحقیق

٭…٭…٭

زرداری کا گروہ پھر بے نقاب‘ خفیہ ویڈیو بے نقاب کروں گا: علی زیدی

آج تک ہماری سیاست میں بے نقاب کرنے والی بلی کبھی بھی تھیلے سے باہر نہ آسکی مگر اب دیکھنا ہے علی زیدی صاحب کے تھیلے سے کون سی بلی باہر آتی ہے۔اگرتلہ کیس‘ مادر ملت کی ہار‘ تاشقند معاہدہ‘ بنگلہ دیش کا قیام‘ بھٹو کی پھانسی‘ بینظیر کا قتل آج تک ان میں سے کس کے ملزم بے نقاب ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر علی زیدی اگر آج زرداری کے گروہ بے نقاب کرتے ہیں تو یہ ان کا بہت بڑا کارنامہ ہوگا۔ ورنہ پانی میں مدھانی رگڑنے سے کبھی مکھن نہیں نکلتا۔ تین سال ہو رہے ہیں‘ آج تک حکومت میاں نوازشریف اینڈ فیملی‘ آصف زرداری اینڈ فیملی کے بیرون ملک اربوں کھربوں روپے کے خزانے میں سے ایک پائی ملکی خزانے میں جمع نہ کرا سکی۔ الیکشن میں تو پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ وہ سو دن میں لوٹی ہوئی رقم واپس ملک میں لیکر آئیں گے۔ لوٹ مار کے اس ڈرامے کے ایکٹر اور کریکٹر ہمارے سامنے ہیں مگر حکومت آج تک کسی کا کچھ نہ بگاڑ سکی۔ چینی مافیا‘ آٹا مافیا‘ پٹرول مافیا‘ لینڈ مافیا‘ اسٹیلشمنٹ‘ تاجر‘ دکاندار سب کا کردار ہمارے سامنے ہے۔ مگر ہاتھ ڈالنا بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنا ثابت ہوتا ہے۔ اگر کچھ کرنا ہے تو سعودی عرب کی طرح ان مافیاز کے خواہ سیاسی ہوں یا غیر سیاسی‘ سرغنوں کو پکڑ کر رقم وصول کرکے ہی چھوڑا جائے۔ اگر ہزار دو ہزار کی قربانی بھی دینی پڑے تو کوئی مضائقہ نہیں۔

پرنٹ لائن

٭…٭…٭

آٹا سمگلنگ روکنے پر اینٹی کرپشن اور محکمہ خوراک کی ٹیموں میں تصادم

حکومت کے دو اپنے محکموں کے درمیان یہ جنگ اس وقت ہوئی جب ایک فلور مل سے چوری شدہ سرکاری گندم کا آٹا سمگل کیا جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر اینٹی کرپشن والے جب موقع واردات پر پہنچے تو وہاں محکمہ خوراک کی چھاپہ مار ٹیم بھی موجود تھی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دونوں ٹیمیں مل کر آٹا سمگل کرنے والوں کو نشانہ عبرت بناتیں۔ معاملہ الٹ نکلا محکمہ خوراک کی ٹیم نجانے کیوں فلور مل مالکان کے ساتھ مل گئی۔ یہ بڑی عجیب بات ہے۔ اس کے پس پردہ عوامل سے محکمہ خوراک والے ہی واقف ہوں گے یا اب اینٹی کرپشن والے معلوم کر کے رہیں گے۔ اس بات سے یہ ضرور معلوم ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔ جو چور اور چوکیدار متحدہ ہو کر حملہ آور ہوئے اور اینٹی کرپشن کا ریکارڈ بھی پھاڑ دیا۔ ویسے بھی کسی کام میں دو نمبری کے لیے جب تک سرکاری محکمہ کی رضا مندی شامل نہ ہو وہ کام ہو نہیں سکتا۔ بجلی کی چوری ہو یا گیس کی ٹیکس کی چور ی ہو یاکوئی اور چوری۔ متعلقہ محکموں کے اہلکارں کی ملی بھگت سے ہی ممکن ہے۔ یہی حال آٹا دال چاول اور چینی کی سمگلنگ کا ہے یہ بھی سرکاری محکموں کی ملی بھگت کی کا مرہون منت ہے۔ گرچہ مقدمہ درج ہو چکا ہے مگر سب کو معلوم ہے کہ ایسے مقدمات کا انجام کیا ہوتا ہے۔

وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا: عمران خان

٭…٭…٭

شہبازشریف میری پارٹی کے آدمی ہیں جو کہوں گا کریں گے‘ شیخ رشید

سچ تو یہ ہے کہ مزاحیہ بیان بازی شیخ جی کی شخصیت کا حصہ بن چکی ہے۔ جس طرح ماضی میں ملا دو پیازہ، بیربل اور ان سے پہلے ملا نصرالدین کے مزاحیہ لطائف ہمارے ادب کا خوبصورت باب ہیں اسی طرح اب آئندہ مستقبل کی ہماری سیاسی تاریخ جب لکھی جائے گی تو اس میں شیخ رشید کو ’’شیخ چلی‘‘ کے برابر کی حیثیت حاصل ہو گی۔ اب ایک طرف موصوف کہہ رہے ہیں کہ میںموت کے منہ سے واپس آیا ہوں۔ اگر یہ سچ ہے تو پھر وہ بیان بازی میں غلط بیانی سے‘ لاف زنی سے تائب کیوں نہیں ہو رہے۔ وہ تو ابھی تک پہلی والی چال چل رہے ہیں۔ نہ خاموشی اپنائی نہ بن باس لیا۔ حتیٰ کہ ریلوے حادثات کی بہترین شرح پر استعفیٰ تک بات نہیں کی۔ ویسے بھی وہ یک رکنی پارٹی کے تنہا سربراہ اور کارکن ہیں۔ آمدنی کے وسائل اور جائیداد بھی خوب بنائی ہوگی ا س لیے مالی تنگی سے آزاد ہیں۔ اگر وہ باقی زندگی اللہ اللہ کر کے بھی بسر کریں تو انہیں کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔ رہی بات شہبازشریف کی کہ وہ ان کی پارٹی کے آدمی ہیں تو حیرت کی بات ہے پھر شہبازشریف کو قائد اپوزیشن کیسے بنایا گیا‘ ان کے گھر والوں اور بچوں کیخلاف مقدمات کیوں۔ ان کی نیب و دیگر عدالتوں میں پیشی چہ معنی دارد صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کی راہیں جدا جدا ہیں۔ پھر بھلا شہبازشریف وہ کردار ادا کیسے کر سکتے ہیں جو شیخ جی چاہتے ہیں۔

  وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد تحریک لانے پر مشاورت ہو رہی ہے،یوسف رضا 
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کا 31 رکنی سکواڈکل بروز اتوار کو ...

    Jun 27, 2020 | 19:05
  • مشن کلین لاہور: ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ ملازمین کی اتوار کی ...

    Jan 16, 2021 | 11:29
  • اتوار سے بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    Jan 02, 2021 | 10:26
  • ایکسرے کا عالمی دن اتوار کو منایا جائیگا

    Nov 07, 2020 | 15:59
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • گلوکار ابرار الحق نے نیا گانا "سن لے تو " ریلیز کر دیا

    Jan 25, 2021 | 18:09
  • سعودی عرب ، انٹکلچول رائٹس کی خلاف ورزی پر 77 ویب سائٹس بند

    Jan 25, 2021 | 18:07
  • سینیٹ الیکشنز کیس 'سندھ حکومت کی صدارتی ریفرنس کی مخالفت

    Jan 25, 2021 | 18:04
  • بھارت سیوریج لائن میں پھینکی گئی نوزئیدہ بچی خوش قسمتی سے بچ ...

    Jan 25, 2021 | 18:01
  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی 43 سال پرانی کار شہریوں کی توجہ کا ...

    Jan 25, 2021 | 17:58
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عظمت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ!!!!

    Jan 25, 2021
  • براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

    Jan 25, 2021
  • ’’عیسیٰ ابنِ مریمؑ نُوں ، کد تِیکر ، میں ...

    Jan 24, 2021
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • 1

    بہتر ہے جوبائیڈن انتظامیہ امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے جہاں ٹرمپ چھوڑ کر گئے

  • 2

    پلوامہ حملہ، شیوسینا نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا

  • 3

    ترکی : پاکستان کیلئے بحری جہاز کی تیاری

  • 4

    عوام کو دل خوش کن رپورٹوں کی نہیں‘ مہنگائی میں کمی کے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے

  • 5

    آرمی چیف سے  امریکی ناظم الامور کی ملاقات

  • 1

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • May  God  Protect  Our  Troops  (1)

    Jan 25, 2021
  • بھارت میں دہشتگرد تنظیمیں اور سرپرست حکومت

    Jan 25, 2021
  • ندیم افضل چن کا سیاسی مستقبل

    Jan 25, 2021
  • براعظم افریقہ ۔ہندو انتہا پسندی کی زد میں ! 

    Jan 25, 2021
  • افواہوں کی ہوائیاں 

    Jan 25, 2021
  • شخصیت کا اثر

    Jan 25, 2021
  • اکرم سحر فارانی

    Jan 25, 2021
  • سعادت حسن منٹو کی 65ویں برسی

    Jan 25, 2021
  • بھارتی یوم جمہوریہ ، کشمیر یوں کیلئے یوم سیاہ

    Jan 25, 2021
  • پاکستان میں جمہوریت کا سفر

    Jan 25, 2021
  • 1

    وزیر داخلہ اور چیئرمین ’’نادرا‘‘ نوٹس لیں

  • 2

    بارانی علاقوں میں پھلدار پودوں کے باغات کا مسئلہ

  • 3

    اسلامی تاریخی ورثہ کی حفاظت کی جائے

  • 4

    پاکستانی طرز سیاست کی جنگ 

  • 5

    بک شیلف …… ناموں کا خزانہ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 3

    ایثارووفاء

  • 4

    دعوت وتربیت 

  • 5

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    وحدت

  • 3

    حمایت

  • 4

    امید 

  • 5

    زندگی

  • 1

    علامہ اقبال کے خطبہ

  • 2

    شمع 

  • 3

    لذت

  • 4

    یورپی 

  • 5

    غضب

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 4

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 5

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    2 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کا تقریبا 40 کلو سونا پکڑا گیا

  • 2

    انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر صارفین کے لیے بڑی خبر

  • 3

    قطر ایئر ویز میں ملازمت کے مواقع، بھرتیاں شروع

  • 4

    اسٹرابیری کی کاشت کا منفرد طریقہ، سعودی شہری نے دنیا کو حیران کردیا

  • 5

    تارہ محمود وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group