زرتاج گل کے دورہ فورٹ منرو میں بد نظمی ، 3 افراد گرفتار
ڈیرہ غاز یخان، مانہ احمدانی( بیورو رپورٹ، نامہ نگار) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا قبائلی سیاحتی مقام فورٹ منرو کا دورہ بدنظمی کا شکارہوگیا ۔ وفاقی وزیر زرتاج گل فورٹ منرو اورنواحی علاقوں میں ان کی گرانٹ سے دی جانے والی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اور افتتاح کر نے گئی تھیں رابطہ کرنے پر وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا کہ اس علاقے پر صدیوں سے حکمرانی کرنے والے شکست خوردہ سرداروں کو یہاں ترقی برداشت نہیں ہورہی ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں سے علاقہ میں تبدیلی آرہی ہے مجھ پر حملہ کرا کر حلقہ میں آنے سے روکنے کی ناکام کوشش اور بلوچی روایات کو پامال کیا گیا ہے انکی اس غنڈہ گردی کا جواب 2023 کے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دینگے۔ دریں اثناء وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے چوٹی بالا میں نیو ویلیج منصوبوں کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔3 افرادکو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔