وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی عوام گہری دوستی کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چینی قیادت کے وژن اور تدبر خصوصا امن و ترقی، گورننس اور عوام کو غربت سے نکالنے کی حکمت عملی سے متاثر ہیں،چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،سی پیک منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں طے شدہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا اولین ترجیح ہے، سی پیک منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کے لیے خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم نے جمعہ کو چینی بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔وفد میں سے55سے زائد مختلف چینی کمپنوں کے سربراہان شامل تھے ۔ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داد، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی ، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی و دیگر شریک ہوئے ۔پاکستان میں چین کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے ،بیان کے مطابق ملاقات میںوزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔ مختلف صنعتوں اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں کے سربراہان کی جانب سے پاکستان میں آئندہ تین سے پانچ سال میں پانچ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔سمال اور میڈیم شعبے سے تعلق رکھنے والی چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کرنے اور انڈسٹری پاکستان منتقل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔چینی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری اور انڈسٹری کی منتقلی کے نتیجے میں پہلے سال پچاس ہزار سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی عوام گہری دوستی کے مضبوط بندھن میں بندھے ہیں۔ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چین کی قیادت کے وژن اور تدبر خصوصا امن و ترقی، گورننس اور عوام کو غربت سے نکالنے کی حکمت عملی سے متاثر ہیں۔ چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے پوٹییشنل سے بھرپور استفادہ کرنے کے ضمن میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں طے شدہ منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا اولین ترجیح ہے۔ سی پیک منصوبوں پر بروقت عملدرآمد کے لیے وزارت منصوبہ بندی میں خصوصی شعبہ قائم کیا ہے تاکہ ان منصوبوں کی بلا رکاوٹ پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے (ایز آف ڈوئنگ بزنس)پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ چینی سفیر نے وفد میں شامل مختلف چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور چینی کمپنیوں کی دلچسپی کو اجاگر کیا چینی سفیر نے کہا کہ آپ کے دور میں سرمایہ کاری کے فروغ اور غیر ملکی کمپنیوں کو کاروبار میں سہولیات بہم پہنچانے کے ضمن میں واضح پیش رفت اور عزم دیکھنے میں آیا ہے ۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ مضبوط ، خوشحال اور نیا پاکستان کے عزم کو عملی جامہ پہنانے ، صنعتی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں چین کی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔ وزیر منصوبہ بندی اور مشیر تجارت نے حکومت کی تجارتی پالیسیوں اور خصوصا سی پیک منصوبوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے شرکا کو آگاہ کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38