پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا پہلا دور آج اسلام آباد میں شروع ہوا جو دو روز تک جاری رہے گا۔
مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے مندوبین شریک ہیں۔
مذاکرات کے پہلے دور میں ورکنگ نشستوں کے دوران دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
علاقائی ادارے کے ڈائریکٹر روف حسن کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں خود اعتمادی سے ادا کرسکیں۔
ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور اس سال ستمبر میں نئی دہلی میں ہوگا۔