مولانا اکرم طوفانی کی مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر سے ملاقات‘جماعتی سرگرمیوں پرتبادلہ خیال
کراچی (نیوز رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اکرم طوفانی نے امیر مرکزیہ مولانا ڈاکٹر عبدالرزق اسکندر سے جامعہ بنوری ٹاؤن میںملاقات کی اورحالت حاضرہ و جماعتی سرگرمیوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا بعد ازاں اجلاس میں مولانا طوفانی نے تمام ذمہ داروں کو کہا کہ جماعت ختم نبوت اس دور کی اہم بنیادی جماعت ہے تمام مسلمان کو اس جماعت کے ساتھ ہو کر عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کرنا فرض عین ہے قادیانی ایک فتنے کا نام ہے جو ایمان کے لٹیروں کا گروہ ہے اس فتنے اور گروہ سے مسلمان اور انسانیت کو بچانا ہم تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے۔