غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ اور پٹرول فروخت کرنیوالے 6ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ اور پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کر لیااشرف،عدنان اور طیب ،تھانہ روات پولیس نے رضوان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے آلات ریفلنگ برآمد کر لیے غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ریس کورس پولیس نے فخر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے20لیٹر پٹرول اور کین ،تھانہ مورگاہ پولیس نے سردار سے 120لیٹر پٹرول و کین برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔