ایف بی آر کا صنعتی خام مال کی درآمد کے لئے خودکار نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈینینس کے سیکشن 148 کے تحت ایگزیمشن سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کا ایک موثر نظام مرتب کیا ہے۔ خاص طور پر اس نظام کی افادیت صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال کی درآمد میں کارگر ہو گی۔یہ نظام ایک خودکار نظام پر مبنی ہے صرف پراسیسنگ وقت میں کمی لائی جا سکے گی بلکہ ایگزیمشن سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں بھی بہت کم وقت صرف ہو گا اور درآمدی خرچ میں کمی واقع ہو گی۔ اس خودکار نظام کے تحت پبلک اور پرائیویٹ کمپنیوں اور عام افراد کے لئے ایک خود کار طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ یہ خود کارنظام استعمال کنندہ سے آن لائن کچھ ضروری معلومات مہیا کرنے کو کہے گاجس کے بعد استعمال کنندہ اس نظام سے مستفید ہو سکتا ہے۔ایف بی آر نے سیکشن 148کے تحت ایگزیمشن سرٹیفیکیٹ کا ایک نیا طریقہ کار وضع کیا ہے۔ اس نئے طریقہ کار کے تحت کمشنر کو پبلک کمپنی کو سات دن میں ، پرائیویٹ کیمپنی کو دس دن اور عام آدمی کو پندرہ دن میں ایگزیمشن سرٹیفیکیٹ جاری کرناہوگا۔اگر کمشنر درخواست پر مخصوص عرصہ تک عمل درآمد نہیں کرتا تو خودکارنظام ٹیکس گزار کو ایگزیمشن سرٹیفیکیٹ جاری کر دے گا۔ لیکن ماسوائے پبلک اور پرایئویٹ کمپنیز خود کار نظام کے تحت عام افراد کو جاری کردہ سرٹیفیکیٹ عارضی طور پر جاری کیا جائے گا۔خود کار نظام سرٹیفیکیٹ جاری نہیں کرے گا اگر کمشنر کی طرف سے درخواست دائر کرنے کے سات دن کے اندر کوئی اسائنمنٹ دی گئی ہویا پھر ٹیکس liabilityکی ادایئگی کا CPRاگر مہیا نہ کیا گیا ہو یا پھر ٹیکس گزار نے خام مال کے متبادل کی درآمد کے لئے درخواست دے رکھی ہو۔ایف بی آر اس خودکار نطام کو فافذ کرنے سے پہلے تمام سٹیک ہولڈرز اور جنرل پبلک سے اس سلسلے میں ان کی قیمتی آراء لینا چاہتا ہے تاکہ نظام کو مذید بہتر بنایا جاسکے۔