بھارتی فوجیوں کو غیر فوجی سوشل میڈیا گروپ چھوڑنے کا حکم
نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈین فوج نے اپنے افسران کو کسی بھی ایسے سوشل میڈیا گروپ کا حصہ بننے سے روک دیا ہے، جس میں حاضر سروس اہلکاروں کے علاوہ کوئی بھی موجود ہو۔ تمام حاضر سروس افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر ایسے گروپوں سے علیحدگی اختیار کر لیں، جن کے ارکان میں ایسا کوئی بھی فرد موجود ہے جس کا تعلق فوج سے نہیں یا جس کے بارے میں تصدیق نہیں کی جا سکتی ۔