جامعہ اشرفیہ کے زیراہتمام سالانہ حج تربیتی پروگرام
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عازمین حج کیلئے جامعہ اشرفیہ کے زیر اہتمام لاہور کے مختلف علاقوں میں سالانہ حج تربیتی پرگرام جاری ہیں اس سلسلہ میں آج بعد نماز مغرب جامعہ عبداللہ بن عمرؓ و ادارہ علم و عمل 23 کلومیٹر فیروز پور روڈ۔کل بروز ہفتہ بعد نماز مغرب دارالعلوم مدینہ رسول پارک ایچ بلاک سبزہ زار ملتان روڈ‘جامع مسجد زبیر جی بلاک گلشن راوی‘ بعد نماز مغرب جامع مسجدویلینشیاء ٹاؤن جبکہ14 جولائی صبح 10 بجے جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہونگے۔