پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ ‘طلبہ کا دورہ ایوان قائداعظم‘موبائل نظریاتی یونٹ کا مقامی اکیڈمی میں لیکچر
لاہور(نیوزرپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں آر جی ایف سکول(سمر کیمپ) فیروزپورروڈ عقب جنرل ہسپتال کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے فورسز اکیڈمی -3کینال پارک‘ گلبرگIIکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد181تھی۔