سٹی ٹریفک پولیس نے 13جولائی کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا، شہری بے جا سفر سے گریز کریں: سی ٹی او
چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے کہا کہ مورخہ13جولائی بروز جمعہ کو لاء اینڈ آرڈر سچویشن کے دوران شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ایس پی ٹریفک سٹی و صدر ڈویژن کی نگرانی میں13ڈی ایس پیز،94انسپکٹرزاور130پٹرولنگ افسران سمیت دو ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے۔اہم اور مصروف شاہرراہوں پر فوک لفٹرز اور بریک ڈاؤنز بھی تعینات کیں گئیں ہیں جبکہ شہر کے داخلی ا ور خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز کی نفری میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔سی ٹی او نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے مسافر فلائٹ شیڈول سے کم از کم 06گھنٹے پہلے گھر سے نکلیں۔باہر جانے والے مسافروں کوبھٹہ چوک، چونگی دوگیچ، گجومتہ، محفوظ چوک اور نیازی شہید چوک سے بذریعہ شٹل سروس ائیر پورٹ تک پہنچایا جائے گا۔جبکہ شہر سے باہر جانے کیلئے شہری مولانا شوکت علی روڈ،مین بلیوارڈ جوہر ٹاون، شوکت خانم، قزلباش چوک ،موٹروے انٹرچینج و ملتان روڈ کا استعمال کر سکیں گے۔سی ٹی او نے کہا کہ شہری کسی بھی معلومات کے حصول یا دشواری کے با عث سڑکوں پر موجود ٹریفک وارڈنز سے راہنمائی حاصل کریں۔شہری ایئرپورٹ سے ملحقہ روڈز پر غیر ضروری طور پرسفر کرنے سے اجتناب کریں۔شہریوں کوٹریفک ریڈیوFM 88.6اور راستہ ایپ کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔جبکہ شہری کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے پولیس ہیلپ لائن15پر کال کر سکتے ہیں۔ٹریفک پلان کے مطابق مختلف سڑکیں/ِ کراسنگز کسی بھی متوقع عوامی اجتماع کے سلسلہ میں بند ہو سکتی ہیں۔ اس دوران متبادل راستوں کو استعمال کیا جا سکے گا۔اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک براستہ موٹر وے ، ٹھوکر نیاذبیگ، قزلباش چوک ،شوکت خانم چوک سے شہر میں داخل ہو سکے گی۔جی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ کالا شاہ کاکو سے موٹروے ،ٹھوکر نیاز بیگ کو استعمال کرتے ہوے لاہور میں داخل ہو سکے گی۔کالا خطائی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ شاہدرہ چوک،بیگم کوٹ،فیض پور انٹر چینج سے براستہ موٹروے شہر میں داخل ہو سکے گی۔ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ بند روڈ اور موہلنوال روڈ کے زریعے شہر میں داخل ہو سکے گی۔رائیونڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ بلوکی روڈ اور سوئے آصل روڈ کے ذریعے ہڈیارہ نالہ اور وہاں سے ڈیفنس روڈ سے ہوتے ہوے کچا جیل روڈ گرین ٹاون داخل ہو سکے گی۔لاہور قصور روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ کاہنہ کاچھا روڈگرین ٹاوٗن جبکہ براستہ روہی نالہ روڈ ڈیفنس میں داخل ہو سکے گی۔بیدیاں روڈ سے آنے والی ٹریفک ڈیفنس سے فیز 5 شہر میں داخل ہو سکے گی۔برکی روڈ سے آنے والی ٹریفک براستہ ڈیفنس فیز6اور 8سے شہر میں داخل ہو سکے گی۔