پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا کہ 30تاریخ تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،13جولائی کو ہم ایئرپورٹ ضرورجائیں گے اور پرامن رہیں گے، انتظامیہ اور پولیس کو ظلم و زیادتی سے روکنے سے منع کروں گا، عمران خان کو 144کے باوجود جلسہ کرنے کی اجازت ہے، غلط افواہ پھیلائی گئی کہ فلائٹ کینسل ہوئی، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی ضرور آرہے ہیں، وہ عوام کیلئے پاکستان آرہے ہیں، چیف منسٹر صاحب 26جولائی کو آپ نے پھر کالم لکھنے ہیں، آپ کو اس کا جواب دینا ہوگامیں جانتا تھا کہ آپ بھی پی ٹی آئی کی غلیظ سیاست کا شکار ہوں گے۔شہبازشریف نے نگراں حکومت اور انتظامیہ کوخبردار کیا کہ انتظامیہ ظلم زیادتی بندکرے،وقت ایک جیسا نہیں رہتا،حکومت میں آکر انصاف کریں گے اور آپ بھی جیلوں میں ہوں گے، الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ میں عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گا، مسلم لیگ پر امن طریقے سے نواز شریف کا استقبال کرے گی، ہم پاکستان کی خدمت کرنے والے ہیں، پاکستان کو دھرنوں کے ذریعے سے تباہ کرنے والے اور ہیں، ہم پاکستان کو خوشحال بنانے والے ہیں، ہم قائد کے پاکستان کو چلانے والے ہیں، راولپنڈی میں سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، حنیف عباسی کے گھر پولیس گئی، پولیس نے لاہور میں غنڈہ گردی کی، سینکڑوں ہمارے کارکن کو پنجاب میں 30دن کیلئے پابند کیا گیا ہے، یہ سارا تماشا پوری قوم دیکھ رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیا کہ 30تاریخ تک کسی کو گرفتار نہ کیا جائے،دوسری طرف پوری مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پوری دنیا اس واقعہ سے آگاہ ہو گئی ہے، دفعہ 144لگا دی گئی، عمران خان کو 144کے باوجود جلسہ کرنے کی اجازت ہے، ہم ایئرپورٹ جائیں گے اور پر امن رہیں گے، عوام کی دعاﺅں اور جذبوں کے ساتھ ہم جیت کے قریب ہیں، آج پورا جوش مسلم لیگ (ن)کے ساتھ ہے، میں انتظامیہ اور پولیس کو ظلم و زیادتی سے روکنے سے منع کروں گا، وقت ایک سا نہیں رہتا، ہم قائد اور اقبال کے پیروکار ہیں، 13جولائی کو ہم ایئرپورٹ جائیں گے، یہ غلط افواہ پھیلائی گئی کہ فلائٹ کینسل ہوئی، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی ضرور آرہے ہیں، وہ عوام کیلئے پاکستان آرہے ہیں، چیف منسٹر صاحب 26جولائی کو آپ نے پھر کالم لکھنے ہیں، آپ کو اس کا جواب دینا ہوگامیں جانتا تھا کہ آپ بھی پی ٹی آئی کی غلیظ سیاست کا شکار ہوں گے،ہم سب نے مل کر پاکستان کو بنانا ہے، تباہ نہیں کرنا ہے، ہماری معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے، خدا راس اس خطرناک کھیل کو ختم کرایا جائے، سینکڑوں مسلم لیگ (ن) گرفتار کارکن یہ بھی پاکستان کے حمایتی ہیں، الیکشن کمیشن بالکل کٹھ پتلی بن چکا ہے، میں پر امن استقبالی جلوس کو چلاﺅں گا، ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، ہم نے بجلی کے اندھیرے دور کئے، ہم نے خوشحالی کا دور بحال کیا، کس یکو نقصان پہنچانا یہ کوئی اقبا ل اور قائد کا نظریہ نہیں ہے، آج بہت سے ملک ہم سے آگے نکل گئے ہیں، آئیں مل کر پاکستان کو بنائیں، ہمیں بھارت کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے میری آج بھی ٹیلیفون پربات ہوئی ہے، انہوں نے مجھے کہا کہ ہم کل وطن واپس آرہے ہیں۔نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ یہ غلط افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ ان کی فلائٹ منسوخ ہوگئی ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی کوئی فلائٹ کینسل نہیں ہوئی نوازشریف اسی فلائٹ پرپاکستان پہنچیں گے۔ ہم لاہور ایئرپورٹ جائیں گے اور ان کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ انہوں نے مزی کہا کہ نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت نے فیصلہ دیا اور کرپشن میں بری قراردیا ہے۔جبکہ بیٹی مریم کو معاونت میں سزا دی گئی۔ اس کے باوجود میاں نوازشریف نے کہا کہ میری اہلیہ بیمار ہیں اور میں ان کوخدا حافظ کہہ کرپاکستان جا رہا ہوں۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کوکوئی ٹرافی نہیں دی جائے گی۔ان کوپتا ہے کہ ان کوجیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے گا۔ ہم نے فوراً فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ ن ان کا فقیدالمثا ل پرامن استقبال کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی خدمت کرنے والے ہیں اور ہم پاکستان کے معمار ہیں۔ پاکستان کودھرنوں سے تباہ کرنے والے اور ہیں۔ہم پاکستان کوخود بنائیں اور خود توڑ دیں ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پرسوں سے انتظامیہ ، وزیراعلیٰ پنجاب ، سب جو کررہے ہیں،قابل افسوس ہے۔حنیف عباسی ، کے گھر پولیس گئی۔ سینکڑوں لوگوں کواٹھایا گیا۔ خواتین سے بدتمیزی اور کہا کہ اپنے لوگوں کونکالیں۔ہمارے لاہور،، راولپنڈی اور پنجاب سے سینکڑوں کارکنوں کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ان کوتین دن کیلئے بند رکھا جائے گا۔پکڑ دھکڑ الیکشن سے قبل پری پول دھاندلی ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ تین روزتک کسی کوگرفتارنہ کیا جائے۔ لیکن یہاں نگراں پنجاب حکومت نے سینکڑوں گرفتاریاں کی ہیں۔یہ کیا تماشا ہے؟انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کواس بات کا پتا چل گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نشانہ ہے۔ہماراکل کا پروگرام بالکل امن ہے۔لاہور میں دفعہ 144نافذ ہے۔عمران خان آج 144میں جلسہ کررہے ہیں،اس سب کے باوجود ہم اب بھی پرامن رہیں گے۔۔پولیس اچھی طرح کان کھول کرسن لیں قت ایک جیسا نہیں رہتا۔شہبازشریف کوگرفتار کیا توحمزہ جائے گا۔حمزہ شہباز،سلمان شہبازشریف کوگرفتار کیا گیاتومیری بیٹیاں نوازشریف کااستقبال کریں گی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس کوخبردارکرتا ہوں کہ ظلم زیادتی روک لیں ،وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔واضح کرتا ہوں کہ ہم حکومت آکر ظلم نہیں کریں گے لیکن انصاف کریں گے اور جیلوں میں آپ بھی ہوں گے۔الیکشن کوداغدار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایئرپورٹ جائیں گے اور ان کابھرپور استقبال کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی فلائٹ کے بارے غلط افواہ اڑائی گئی وہ اسی فلائٹ پرواپس آئیں گے۔ایک بات طے ہے کہ وہ اپنی ذات کیلئے نہیں قوم کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38