کروشیا انگلینڈ کو ہرا کر فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا اتوار کو فرانس سے کھیلے گا
ماسکو (نوائے وقت نیوز) ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دیکر فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا‘ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہو مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر تھے۔ فائنل اتوار کو کروشیا اور فرانس کے درمیان ہو گا۔ انگلینڈ تیسری پوزیشن کے لئے ہفتہ کو بلجیئم سے کھیلے گا۔