ملتان کی بہتری و ترقی کیلئے عوام مجھ پر اعتماد کریں: ڈاکٹر خالد خاکوانی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف ملتان سٹی کے صدر، پی پی پی اور مسلم لیگ ق کے حمایت یافتہ این اے 154 کے آزاد امیدوار ڈاکٹر خالد خان خاکوانی نے کہا ہے حلقہ کی عوام 25 جولائی کو ملتان کی بہتری اور ترقی کیلئے مجھ پر اعتماد کریں اپنا قیمتی ووٹ دیں انتخابی نشان مٹکا پر مہر لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت بہت کم ہے جس کا مجھے افسوس ہے میں لوگوں تک نہیں پہنچ پا رہا۔