زکریا یونیورسٹی انتظامیہ اور اے ایس اے میں مذاکرات کامیاب‘ سلیکشن بورڈ آئندہ ماہ کرانے کا فیصلہ
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اورانتظامیہ میں مذاکرات کامیاب، پی ایچ ڈی کو ایڈہاک پر لیکچرر اورآئند ہ ماہ سلیکشن بورڈ کرانے کافیصلہ تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اور وائس چانسلر کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوئے جس میں ڈاکٹر عبدالستار ملک نے اساتذہ کے تحفظات پیش کیے جس کے بعد وائس چانسلر نے رجسٹرار ڈاکٹر عمر چودھری کی مشاورت کے بعد اصولی فیصلہ کیا کہ اے ایس اے کی طرف سےآنے والے مطالبات کو منظور کیا جائے جس کے مطابق کنٹریکٹ پر کام کر نے والے پی ایچ ڈی اساتذہ کو ایڈہا ک پر لیکچر ر تعینات کرنے کیلئے کیس سینڈیکیٹ بھیجاجائے گا جبکہ اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرر کا سلیکشن بورڈ 16اور17اگست کو منعقد ہو گا جس کا نوٹیفکیشنآج جاری کردیا جائے گا ، یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے اے ایس اے اپنی تجاویز ارسال کرتی رہے گی۔